اقوام متحدہ میں ترک سفیر سیدت اونال نے 1915 کے حوالے سے آرمینیا کے تمام دعوں کو مسترد کر دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس” نسل کشی” کے حوالے سے ترک سفیر نے تمام دعوؤں کو مسترد کیا اور کہا کہ تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
1915 کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ مشرقی اناطولیہ میں آرمینیائیوں کی ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب کچھ نے حملہ آور روسیوں کا ساتھ دیا اور عثمانی افواج کے خلاف بغاوت کی۔ آرمینیائی باشندوں کی بعد میں نقل مکانی کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی سطح پر مطالبہ کرتے ہیں کہ جھوٹی باتوں کو پھیلانے اور تاریخ سے دشمنی پیدا کرنے کی بجائے ہماری مشترکہ تاریخی کمیشن کی تجویز اور علاقائی امن اور تعاون کے اقدامات کو مدنظر رکھیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترکیہ نے بارہاں اس مسئلے سے نمٹنے کی تجویز کی ہے
