پاکستان میں ترک سفارت خانے میں عید الفطر ، ترک قومی خود مختاری اور بچوں کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ تقریب میں ترک اداروں ، تنظیموں اور سفارت خانے کے ارکان سمیت پاکستان میں موجود ترک کمیونٹی اور بچوں نے شرکت کی۔


تقریب میں شریک ترک اداروں کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک اور 23 اپریل کو قومی خود مختاری اور بچوں کے دن پر مبارک باد دی گئی
اور کہا گیا کہ بچے ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں اور ہم ہماری قومی جدوجہد کے تمام ہیروز، خاص طور پر غازی مصطفی کمال اتاترک کے تشکر کے ساتھ اس دن کی یاد مناتے ہیں۔

تقریب میں شریک بچوں نے اپنے قومی ہیروز کے حوالے سے مختلف پروگرامز، ٹیبلوز اور خاکے بھی پیش کیے جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔ے
