صدر ایردوان نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال میں روس میں ہونے والے واقعات کے جلد از جلد پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اپنے ملک کی تیاری کا اظہار کیا۔
ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق، صدر ایردوان اور ولادیمیر پیوٹن نے ویگنر کی جانب سے روسی ریاست کے خلاف مسلح بغاوت شروع کرنے کے بعد روس میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کی۔
کال کے دوران،صدر ایردوان نے سوچ سمجھ کر ہر قدم اٹھانے پر زور دیا۔
روسی صدر نے ایک قومی خطاب میں ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن پر غداری کا الزام لگایا، جب نیم فوجی جنگجو یوکرین سے روس کی سرحد عبور کر کے روسٹوو آن ڈان شہر میں داخل ہوئے۔
پریگوزن نے روسی افواج پر ان کے جنگجوؤں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا، جس کا ماسکو انکار کرتا ہے۔
پریگوزن نے حالیہ مہینوں میں بارہا روسی وزارت دفاع اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو پر نیم فوجی گروپ کو کافی اسلحہ فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ویگنر یوکرین میں روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔