ترکیہ اور پاکستان نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔
ترکیہ کی کونسل آف ہائر ایجوکیشن (YÖK) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ایرول اوزوار نے 13 سے 16 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترکیہ کی معروف جامعات کے سربراہان کے ہمراہ پاکستان کی اعلیٰ تعلیمی قیادت اور تعلیمی برادری سے ملاقاتیں کیں۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
دورے کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ترک کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ایرول اوزوار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

اعلامیے کے تحت دونوں ممالک نے جامعات کے درمیان روابط، تحقیق، علمی تعاون، طلبہ اور اساتذہ کے تبادلوں سمیت اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں میں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
دونوں ممالک کی اعلیٰ تعلیمی قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات کو تعلیمی تعاون کے ذریعے نئی نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
