Turkiya-Logo-top

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی پاکستانی وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات، ڈسکوز کی نجکاری میں ترک سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم

پاکستان نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل میں ترک سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نزیر اوغلو نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

وزارتِ توانائی کے مطابق اس موقع پر اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق اپنا کام مکمل کر چکا ہے، جبکہ نجکاری کا عمل نجکاری کمیشن کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر میں نجی شعبے کی مؤثر شمولیت کو فروغ دے رہی ہے، جس سے بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری، بہتر گورننس اور مالیاتی پائیداری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ترک کمپنیوں کا توانائی اور پاور سیکٹر میں تجربہ پاکستان کے لیے اہم ہے اور ترک سرمایہ کاروں کی ڈسکوز کی نجکاری میں دلچسپی قابلِ قدر ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ملاقات میں ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوٖغلو نے پاکستان میں پاور سیکٹر اصلاحات اور نجی شعبے کی شرکت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Read Previous

را کی سرپرستی میں پاکستان مخالف گروہوں کے نیٹ ورک کا انکشاف، افغان سرزمین کے استعمال کا دعویٰ

Read Next

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے لیے مشترکہ اعلامیے پر دستخط، جامعات کے درمیان روابط، مشترکہ تحقیق اور طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں میں تعاون پر اتفاق

Leave a Reply