
کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہالوک گورگن کو ملک کی ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔
50 سالہ گورگن اپریل 2018 سے ترکیہ کی معروف دفاعی فرم اسیلسن کے سی ای او تھے۔
گورگن نے ترکیہ کی Yildiz Teknik یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور امریکہ میں قائم Rensselaer Polytechnic Institute سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
وہ 2013 میں پروفیسر بنے۔
انکے پیشرو اسماعیل دیمیر جولائی 2018 سے صدارت کے عہدے پر فائز تھے۔