turky-urdu-logo

ترکیہ کے وزیر توانائی الپ ارسلان بائراکتار کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بائیرقطار کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کیا گیا۔

دونوں ممالک نے معدنیات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

ترک وزیر نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے۔ ترکیہ پاکستان میں معدنیات کی دریافت میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ ترک وزیر نو رکنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمینٹ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

Read Previous

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر توانائی الپ ارسلان بائراکتار کی 9 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات

Read Next

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے میں تاریخی معاہدہ

Leave a Reply