turky-urdu-logo

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے میں تاریخی معاہدہ

ترکیہ اور پاکستان نے جنوبی ایشیاء کے 40 ملکی بلاک میں آف شور تیل اور گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ ٹینڈر کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

یہ معاہدہ اسلام آباد میں منعقدہ "2025 پاکستان معدنیاتی سرمایہ کاری فورم” کے موقع پرطے پایا، جس میں تین سو زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ترک پیٹرولیم کارپوریشن اور پاکستان کی تیل اور گیس کی سرکاری کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔

ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپرسلان بائیرقطار نے نو رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقا ت کی۔وزیراعظم نے ترک وزیر توانائی اور اعلیٰ سطحی وفد کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو نئی وسعت دینے کے کثیر مواقع موجود ہیں۔

ترک وزیر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کیا گیا۔

ترک وزیر نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے۔ ترکیہ پاکستان میں معدنیات کی دریافت میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اس سمٹ میں ترک وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں نادر معدنیات اور ان کی دریافت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Read Previous

ترکیہ کے وزیر توانائی الپ ارسلان بائراکتار کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

Read Next

ترکیہ شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اسرائیل سے تکنیکی مذاکرات کر رہا ہے، حاقان فیدان

Leave a Reply