turky-urdu-logo

ترکیہ شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اسرائیل سے تکنیکی مذاکرات کر رہا ہے، حاقان فیدان

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اسرائیل سے تکنیکی مذاکرات کر رہا ہے۔ لیکن تعلقات کو معمول پر لانے کا بالکل ارادہ نہیں ہے۔

حاقان فیدان نے سی این این-ترک ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، "اب جبکہ ہم شام میں کچھ کارروائیاں کر رہے ہیں تو اسرائیل کے ساتھ ایک خاص موڑ پر تنازعات ختم کرنے کے طریقہ کار کی ضرورت ہے جو اس خطے میں اپنے طیارے اڑا رہا ہے جیسے ہم امریکیوں اور روسیوں کے ساتھ کرتے ہیں۔”

ترکیہ شام میں حزبِ اختلاف کی قیادت کرنے والے اتحاد کا ایک اہم حمایتی ہے جس نے تقریباً 14 سال کی خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اس کے اثر و رسوخ نے اسرائیل کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور اس نے شامی افواج کو اپنی سرحد سے دور رکھنے کے لیے فضائی اور زمینی حملے شروع کر دیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "یقیناً اس کے لیے تکنیکی سطح پر روابط ہونا معمول کی بات ہے۔”ُ لیکن ساتھ ہی ساتھ ترک وزیرِ خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ سے جو تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں، وہ معمول پر آ جائیں گے۔

Read Previous

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے میں تاریخی معاہدہ

Read Next

ہم جون میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتے ہیں، فرانسیسی صدر

Leave a Reply