turky-urdu-logo

ہم جون میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتے ہیں، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ہم جون میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے فرانس 5 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلسطین اور اسرائیل کے تنازعے کے حوالے سے جون میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے۔

انہوں نے کہا “ہمیں فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے آگے بڑھنا چاہیے، اور ہم آئندہ مہینوں میں یہ کریں گے”۔

فلسطین اور اسرائیل تنازعے نے پورے خطے کو جنگ زدہ کیا ہوا ہے۔ فلسطین میں دیرپا امن کے لیے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

یاد رہے کہ فرانس ہمیشہ سے ہی اسرائیل-فلسطین تنازعے کے دو-ریاستی حل پر زور دیتا رہا ہے۔

Read Previous

ترکیہ شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اسرائیل سے تکنیکی مذاکرات کر رہا ہے، حاقان فیدان

Read Next

ہم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو عارضی رہائش دینے کے لیے تیار ہیں، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو

Leave a Reply