turky-urdu-logo

ہم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو عارضی رہائش دینے کے لیے تیار ہیں، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو عارضی رہائش دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تقریباً 1,000 فلسطینیوں کو انڈونیشیا لایا جا سکتا ہے۔ یہ بیان انہوں نے اپنے مشرق وسطیٰ اور ترکیہ کے دورے کے آغاز پر دیا۔

صدر پرابووو نے کہا کہ انہوں نے اپنے وزیر خارجہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فلسطینی حکام کے ساتھ فوری بات چیت کریں تاکہ متاثرین کو انڈونیشیا منتقل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید یہ کہا “ہم زخمیوں، صدمے کا شکار افراد اور یتیم بچوں کو انڈونیشیا لانے کے لیے تیار ہیں۔ یہ متاثرین عارضی طور پر یہاں رہیں گے، جب تک کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو جاتے اور غزہ کی صورتحال ان کی واپسی کے لیے محفوظ نہیں ہو جاتی۔”

یاد رہے کہ انڈونیشیا، جو دنیا کی سب سے بڑی مسلم اکثریتی آبادی والا ملک ہے، طویل عرصے سے فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا آیا ہے۔

Read Previous

ہم جون میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتے ہیں، فرانسیسی صدر

Read Next

پاکستان انویسٹمنٹ منرلز فورم 2025 کی شاندار تقریب کا آنکھوں دیکھا حال

Leave a Reply