
ترکیہ نے مانزی کرت (ملاذگرت) کی جنگ کی 952 ویں سالگرہ منائی، جو کہ 1071 میں اناطولیہ میں ترکوں کی ایک اہم تاریخی فتح تھی۔
صدر نے X پر کہا کہ میں مانزی کرت میں فتح کی 952 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ میں سلطان آلپ ارسلان اور اس کی فوج اور اپنے تمام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اناطولیہ کو ہمارا وطن بنایا۔
خاتون اول امینہ ایردوان نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے والے سلجوق سلطنت کے سلطان آلپ ارسلان کی یاد منائی۔
پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان نے بھی مانزی کرت (ملاذگرت) کی فتح کو "ہماری شاندار تاریخ کے فخر کے صفحات میں سے ایک” کے طور پر نشان زد کیا۔
کمیو نیکشن ڈائریکٹر فرحتین آلتون کا کہنا تھا کہ 1071 کے اسی جذبے کے ساتھ ہم آج بھی اپنے ملک کی فلاح کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
Tags: ترکیہ مانزی کرت (ملاذگرت)