turky-urdu-logo

پاکستانی این جی او نے 30 ٹن امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا

پاکستانی سماجی ادارے، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پرزنرز ایڈ نے 30 ٹن کا امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا۔ 24 اگست کو یہ امدادی سامان، سماجی ادارے شارپ کے چیئرمین، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعظم آفندی نے روانہ کیا۔

امدادی سامان، خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ ضروری ادویات، خوراک، آلاتِ جراحی، ویل چیئرز، واکرز، لیب ٹیسٹ کٹس اور کمبل ، اس امدادی سامان کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر، شارپ پاکستان کے چیئرمین، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعظم آفندی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تباہی اور نزاعی حالات میں سرحدیں ، انسانیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتیں، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے ہاتھ بڑھا سکے۔ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کےذریعے ہم مصائب اور تکالیف میں کمی کر سکتے ہیں اور ضرورت مندوں کی زندگی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شارپ پاکستان کا مستند سماجی ادارہ ہے، جس نے آفندی گروپ کے ساتھ مل کر اس امدادی سرگرمی کو ممکن بنایا۔ یہ ادارے اپنی سماجی سر گرمیوں اور انسانی ہمدردی کے تحت امدادی کام کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے افغان عوام کی ضروریات کے عین مطابق مکمل ہوم ورک کے ذریعے یہ امدادی سامان جمع کیا۔

Alkhidmat

Read Previous

مانزی کرت کی جنگ میں ترکیہ کی تاریخی فتح

Read Next

ورلڈ بلائنڈ گیمز:پاکستانی کرکٹ ٹیم نے طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا

Leave a Reply