
ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ مقابلہ بھارت اور پاکستانی ٹیم کے درمیان پیش آیا جس میں بہترین مقابلے کے بعد پاکستان نے جیت کو اپنے نام کر لیا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ بلائنڈ گیمز کے فائنل میں اپنے روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
برمنگھم میں ہونیوالے فائنل میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
پاکستانی اننگز میں 42 رنز ایکسٹرا کے تھے۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
پاکستان ٹیم برمنگھم میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں ناقابل شکست رہی۔