
مانزی کرت (ملاذگرت) فتح کی 952 ویں سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہاکہ اس سچائی کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ مانزی کرت (ملاذگرت) کوئی عام جنگ یا عام فتح نہیں ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم مانزی کرت فتح کی 952 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم ایک بار پھر یہاں اس بابرکت سرزمین پر اکٹھے ہوئے ہیں، جو ہماری تاریخ کے ایک اہم سنگ میل کی گواہ ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ میں اپنی تقریر کے آغاز میں اپنے تمام ہیروز، شہداء اور سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک ان سرزمینوں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔
Tags: مانزی کرت (ملاذگرت)