turky-urdu-logo

ترک بحریہ کے زیر اہتمام مشرقی بحیرہ روم 2023 بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا

ترک بحریہ کے زیر اہتمام مشرقی بحیرہ روم 2023 دعوتی بحری مشق کا آغاز مشرقی بحیرہ روم میں ہو گیا ہے، جس کی میزبانی ترکیہ کر رہا ہے۔

ہفتہ کو شروع ہونے والی بحری مشق میں نو ممالک کے بحری جہاز، اہلکار اور مبصرین حصہ لے رہے ہیں۔

بحری بیڑے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل  نے اس سال کے اوائل میں جنوبی ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کو یاد کیا، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ اس مشق میں تلاش اور بچاؤ مشنوں میں تربیت اور عملدرآمد اور انسانی امداد کی نقل و حمل شامل ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ TCG Anadolu مشق میں ایک فعال کردار ادا کرے گا۔

ترک کرنل عثمان نے بھی بریفنگ کے دوران مشق کی تعریف کی۔

انکا کہنا تھا کہ مشرقی بحیرہ روم – 2023، مشرقی بحیرہ روم میں 25 نومبر تک ترک بحریہ کی کمان میں جاری رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مشق کا مقصد ترک بحری افواج کے ساتھ ساتھ سویلین اور عوامی اداروں، نیٹو کی مستقل ٹاسک فورس یونٹس، اور ترک میری ٹائم فورس ہیڈ کوارٹر  سمیت دیگر ممالک کی آپریشنل صلاحیتوں کا بیک وقت جائزہ لینا ہے۔

 

Alkhidmat

Read Previous

ترک سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن نے ایک بار پھر اسرائیلی دعوے کو مسترد کر دیا

Read Next

ترکیہ پاک مشترکہ پروڈکشن صلاح الدین ایوبی کا پریمیئر وزیر ثقافت سندھ اور نامور اداکاروں کی شرکت

Leave a Reply