
ترکیہ اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والی تاریخی ڈرامہ سیریز ” صلاح الدین ایوبی” کے پریمئر کی تقریب میں ترکیہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی اردو انگریزی اور عربی میں پیش کیا جائے گا۔
نودہائیوں تک عیسائیوں کے قبضے میں رہنے والے بیت المقدس کا قبضہ چھڑانے والے سلطان صلاح الدین ایوبی کی داد شجاعت پرمبنی تاریخی ڈرامہ سیریز ’’فاتح القدس، صلاح الدین ایوبی‘‘کے پریمیئر کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔
یہ سیریز پاکستان اور ترکیہ کے باہمی اشتراک سےتیارکی گئی ہے۔
اس سیریزمیں800 سال قدیم یروشلم اوردمشق شہر کی عکاسی کی گئی ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کےتعاون سے بننےوالی اس سیریز کے آغاز پر پاکستانی اداکاروں نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔
نگراں وزیرثقافت سندھ ڈاکٹرجنید علی شاہ اور ڈرامہ پروڈیوسرز ڈاکٹرکاشف انصاری نے کہا ہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پرمبنی ڈرامہ سیریز کا مقصد دنیا میں اسلام کا امن و امان کا پیغام دینا ہے۔