turky-urdu-logo

ترک سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن نے ایک بار پھر اسرائیلی دعوے کو مسترد کر دیا

ترکیہ کے سینٹر فار کامبیٹنگ ڈس انفارمیشن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے یہ دعویٰ کہ فلسطینی گروپ حماس نے ایک بے گناہ شخص کو قتل کیا ہے ، یہ الزام سراسر جھوٹا ہے۔

اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ زیر بحث تصاویر سال 2014 میں ایران میں منشیات کے اسمگلر کو سرعام پھانسی دینے کے دوران لی گئی تھیں۔

ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر فرحتین التون نے کہا کہ 7 اکتوبر سے ہمارے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن کی جاری کوششوں کے نتیجے میں، ہم نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے 100 سے زیادہ جان بوجھ کر  پھیلائی جانےوالی جھوٹی خبروں کو بے نقاب کیا ہے اور حقیقت کو آشکار کیا ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

Read Next

ترک بحریہ کے زیر اہتمام مشرقی بحیرہ روم 2023 بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا

Leave a Reply