turky-urdu-logo

ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان کی وزیراعلی مریم نواز شریف کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان کی خصوصی دعوت پر ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں شرکت کیلئے ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب بھی کریں گی۔

ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دعوت نامہ بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے کانفرنس میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہوگی، امید ہے کہ آپ میزبانی کا شرف ضرور دیں گی۔

ڈپلومیسی فورم میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، ممتاز سفارتکاروں، رائے عامہ کے لیڈرز اور دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔ اس کانفرنس کا عنوان “منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی” ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف “منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل” اور “علم سے تبدیلی کی طاقت” کے عنوان سے خطاب کریں گی اور اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی۔

Read Previous

پاکستان انویسٹمنٹ منرلز فورم 2025 کی شاندار تقریب کا آنکھوں دیکھا حال

Read Next

پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کی ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع یاشار گولر سے ملاقات

Leave a Reply