turky-urdu-logo

پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کی ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع یاشار گولر سے ملاقات

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کی ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع یاشار گولر سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجیک تعاون کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔ اور مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے چیلنجز اور مشترکہ مفادات پر بھی غور کیا گیا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون طویل عرصے سے جاری ہے۔ دونوں ممالک جنگی طیاروں، بحریہ اور فوجی تربیت کے شعبوں میں باہمی تعاون کرتے رہے ہیں۔

Read Previous

ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان کی وزیراعلی مریم نواز شریف کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت

Read Next

روس-امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع

Leave a Reply