TurkiyaLogo-159

تر کیہ کا پاکستان میں مسافر ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

تر کیہ نے پاکستان میں مسافر ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا جس میں 30 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے۔

وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ "ہمیں آج (6 اگست) پاکستان میں کراچی-راولپنڈی مسافر ٹرین کے حادثے کی وجہ سے بہت سی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے اللہ کی رحمت کے خواہاں ہیں، ہم مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ساتھ دوستانہ اور برادرانہ لوگوں اور حکومت پاکستان سے تعزیت کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان کے ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ حادثہ "تکنیکی خرابی” یا "تخریب کاری” کے نتیجے میں پیش آیا ہو۔

Alkhidmat

Read Previous

ڈزنی پروڈکشن کی جانب سے مصطفیٰ کمال اتاترک کی زندگی پر بائیوپک سیریز

Read Next

سعودی عرب: بریدہ میں کھجور فیسٹیول زور و شور سے جاری

Leave a Reply