سعودی عرب کے شہر بریدہ میں کھجور فیسٹیول جاری ہے۔
بریدہ میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کے زیر اہتمام یہ فیسٹیول 25 اگست تک جاری رہے گا۔
فیسٹیول کا مقصد کھجور کے کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں سے متعارف کرانا اور بہترین معیار کی کھجوریں تیار کرنے کے جدید طریقوں پر مہارت کے تبادلے کو آسان بنانا ہے۔
اس فیسٹیول نے چار ہزار سے زیادہ موسمی ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے ہیں جو کہ مملکت کے پروموشنل اور ٹورسٹ کارنیولز کے ذریعے حاصل کیے جانے والے اہم ترین مقاصد میں سے ایک کی عکاسی کرتا اور سعودیوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
فیسٹیول کے سی ای او خالد النقیدان نے کہا کہ کارنیوال سے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع کمیٹیوں، نگران ٹیموں، پوائنٹس آف سیل، ریٹیل شاپس، فارمز، کھجور کے چوکوں اور برآمدی میدانوں کے ذریعے فراہم کیے گئے۔
وزارت کی برانچ کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الراجحی نے کہا کہ کارنیوال انتہائی متوقع سالانہ تقریبات میں سے ایک ہے۔
سعودی عرب کھجور کی کاشت کی سپورٹ اور اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی مسابقت کو بہتر بنانا ہے۔