
ترکیہ کے تیر انداز میتے گازوز نے برلن 2023 ہنڈائی ورلڈ تیر اندازی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
گازوز نے ریکرو مینز فائنل میں کینیڈین ایرک پیٹرز کو 6-4 سے شکست دی۔
گازوز نے کوارٹر فائنل میں چلی کے ریکارڈو سوٹو کو 6-2 سے اور سیمی فائنل میں برازیل کے مارکس ڈی المیڈا کو 7-3 سے شکست دی تھی۔
ڈی المیڈا نے انڈونیشیا کے عارف پنگیسٹو کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
گازوز نے 2020 ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کی انفرادی تیر اندازی میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔