
ڈزنی پروڈکشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک پر ایک نئی بائیوپک سیریز کو ٹی وی اور سینما گھروں میں دو حصوں پر مشتمل فلم کے طور پر دکھایا جائے گا۔
اتاترک فلم کا پہلا حصہ FOX TV پر 29 اکتوبر کو، جمہوریہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر نشر کیا جائے گا اور اسکے بعد فلم چند دنوں بعد 3 نومبر کو بڑے پردے پر آئے گی۔
اس نے مزید کہا کہ دوسرا حصہ 22 دسمبر کو سینما گھروں میں آئے گا۔
دونوں فلمیں 2024 کے موسم گرما میں دوبارہ FOX پر نشر ہوں گی۔
یہ فلم مصطفی کمال اتاترک کے بچپن سے لے کر قومی جدوجہد تک کی کہانی بیان کرتی ہے۔