turky-urdu-logo

ترک سفارتکاروں کی 14 ویں سفارتی کانفرنس

14ویں سالانہ ترک سفارتکاروں کی کانفرنس دارالحکومت انقرہ میں شروع ہوئی جس میں بیرون ملک اور اندرون ملک خدمات انجام دینے والے ترک سفیروں نے شرکت کی۔

"ترکیہ کی صدی میں ہماری خارجہ پالیسی” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس 9 اگست تک جاری رہے گی۔

یہ کانفرنس 2008 سے ترک وزارت خارجہ کی طرف سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جہاں سفیر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

یہ کانفرنس خارجہ پالیسی کی اندرون ملک منصوبہ بندی اور بین ادارہ جاتی ہم آہنگی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر صدر ایردوان سفیروں سے ملاقات بھی کریں گے تاکہ انہیں خارجہ پالیسی کی تشخیص اور رہنما اصول فراہم کیے جائیں۔

پارلیمنٹ کے سپیکر کی بھی سفیروں سے ملاقات متوقع ہے۔

Read Previous

110 سالہ سعودی خاتون نے پڑھائی کو مکمل کرنے کے لیے سکول میں داخلہ لے لیا

Read Next

ڈزنی پروڈکشن کی جانب سے مصطفیٰ کمال اتاترک کی زندگی پر بائیوپک سیریز

Leave a Reply