ترکیہ نے موثر سفارتکاری کے ساتھ قومی مفادات کا دفاع کیا ہے، ترک صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے موثر سفارتکاری کے  ساتھ قومی مفادات  کادفاع اور اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں۔

ترکیہ کی برسراقتدار اور صدر ایردوان کی سیاسی جماعت آق پارٹی کے قیام کو آج 21 سال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ آج  ترکیہ  اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت تمام بنیادوں پر اپنے قومی مفادات کا بے خوفی سے دفاع کرنے کی پوزیشن میں ہے ، اور اپنی موثر سفارت کاری کے ذریعے نتائج حاصل کر رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے اپنی بہترین سفارتکاری سے ہر محاذ پر قومی مفادات کا تحفظ کیا، آج ترکیہ کی خارجہ پالیسی سے اقوام عالم میں ہمیں عزت اور خود اعتمادی حاصل ہوئی، ترکیہ آج 21 سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ آزاد اور جمہوری ہے

صدر نے بتایا کہ    ترکیہ نے کٹھن ترین حالات میں بھی ترقی کا عمل جاری رکھا ، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے  کسی کی  اجازت کے بغیرترک فوج نے  اندرون اور بیرون ملک دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا

آج تعلیم سے لیکر توانائی تک،  مواصلات سے حفظان صحت تک  ،  دفاعی صنعت سے لیکر ٹیکنالوجی تک   غرضیکہ ہر شعبے  میں تاریخ و داستانیں   رقم کرنے والا اور رشک کی نظروں سے دیکھا جانےو الا ترکی سب کے سامنے ہے۔   بے شک یہ کامیابیاں ہم سب کی مرہون منت ہیں۔

Read Previous

اسلامی یکجہتی گیمزمیں تیر اندازی میں 3 پاکستانی خواتین اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں

Read Next

پاک ایران ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا

Leave a Reply