ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں آرچری (تیر اندازی) کے مقابلوں میں پاکستانی خواتین نے ابتدائی راؤنڈز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی ہے۔
پاکستان کی اُم کلثوم اور کرن محمد نے ابتدائی راؤنڈ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر ٹاپ 32 میں براہ راست جگہ بنائی جبکہ سعدیہ مائی نے پہلے ایلیمینشن راؤنڈ میں یو اے ای کی عائشہ العلی کو 3-7 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
ابتدائی راؤنڈ میں اُم کلثوم 17 ویں،کرن 23 ویں اور سعدیہ33 ویں نمبر پر تھیں۔ اُم کلثوم نے 560، کرن نے 532، اور سعدیہ نے پہلے راؤنڈ میں 492 پوائنٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب مینز آرچری ایونٹ میں نعمان ثاقت راؤنڈ آف 32 میں آگئے۔
نعمان نے ایلیمینشن راؤنڈ میں قزقستان کے نرمان بیٹوو کو 0-6 سے شکست دی تاہم عبدالرحمان حافظ کو پہلے ایلیمینشن راؤنڈ میں کویت کے الہربی عبداللہ نے 5-6 سے ہرایا۔