turky-urdu-logo

افغانستان سے امریکہ کو گئے ایک سال مکمل ہو گیا، افغان وزیراعظم اور امریکی وزارت خارجہ کا پیغام

امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا اور طالبان کے افغان دارالحکومت کابل پر دوبارہ قبضے کو ایک سال مکمل ہو گیا، اس موقع پر افغان حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا، اور اس دن کو آزادی کے طور پر منایا گیا

وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کا پیغام : 

طالبان کی جانب سے افغانستان میں حکومت قائم کیے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندنے پیغام جاری کیا ہے۔

افغان وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر افغان قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن باطل پر حق کی فتح اور غاصبوں، ان کےغلاموں سے ملک کی آزادی کا ہے، دنیا کو امارت اسلامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے چاہئیں۔

افغان وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کسی ملک کیلئےخطرہ نہیں، بیرونی ممالک کو افغانستان کے ساتھ مثبت سیاسی، تجارتی روابط رکھنے چاہئیں۔

امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا پیغام: 

امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سالہ امریکی مشن کے خاتمے کو تقریباً ایک سال ہوگیا، افغان انخلا کے ایک سال بعد آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم عالمی خطرات،چیلنجوں اور مواقع پر بہتر توجہ دینے کے  قابل ہیں اور فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں ہے۔

امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے،حال ہی میں کابل میں القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کی ہلاکت اس کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں ہم افغان عوام کی فلاحی امداد جاری رکھیں گے جبکہ ہمیں طالبان حکومت سے توقع ہے کہ وہ افغان عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔

نیڈپرائس نے مزید کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں آج نیٹو پہلے سے زیادہ بامقصد ہے  جبکہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا سب سے مؤثر حل سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، جوہری معاہدےکےلیےایران کو ہرصورت ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ترک کرنا ہوگی۔

Read Previous

ترکیہ نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے 12 ممالک کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیا

Read Next

اسلامی یکجہتی گیمزمیں تیر اندازی میں 3 پاکستانی خواتین اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں

Leave a Reply