ozIstanbul

ترک ہر جیٹ لائٹ اٹیک جیٹ ہوائی جہاز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا فیصلہ

ترک ہر جیٹ لائٹ اٹیک جیٹ ہوائی جہاز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترکی کی دفاعی صنعت کی ایگزیکٹیو نے فیصلہ کیا ہے ہرجیٹ لائٹ اٹیک کے پہلے مرحلے کی بڑے پیمانے پر پیداوار کو آگے بڑھائیں گے۔

کمیونکیشن ڈائریکٹوریٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران  ہر جیٹ جسے 2023 میں پیش کیا جائے گا اور اسکے علاوہ کمیٹی نے ترک مسلح افواج کی انوینٹری اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں میں مزید مقامی نظام شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید تفصیلات بتائے بغیر بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں ملک کی فضائی، زمینی اور بحری افواج سے متعلق مختلف منصوبوں بشمول راکٹ، گولہ بارود اور آلات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

کمیٹی نے ملک کی طرف سے درآمد کی جانے والی ہر قسم کی ٹیکنالوجی کو مقامی بنانے کی اہمیت پر زور دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اس سمت میں کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔

کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ رکاوٹوں کے باوجود، ترکی مقامی نظام اور ٹیکنالوجی کے ڈیزائن، ترقی اور پیداوار کے لیے کام جاری رکھے گا۔

پچھلا پڑھیں

مہنگائی کی شرح کم کرنے اور مزودر کی تنحواہ بڑھانے کے لیے جائزہ لیں گے، صدر ایردوان

اگلا پڑھیں

پاکستان: بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے