ozIstanbul

مہنگائی کی شرح کم کرنے اور مزودر کی تنحواہ بڑھانے کے لیے جائزہ لیں گے، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر  تر کی میں ملازم پیشہ افراد کی تنحواہ  بڑھانے کے حوالے سے اجلاس جلد طلب کریں گے۔

صدر نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جولائی میں  مزدور پیشہ افراد کے لیے کوئی فیصلہ سنائیں گے۔

خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔ جس بھی جگہ کو آپ دہشت گردی کے گڑھ کے طور پر دیکھ رہے ہیں وہاں ہم اپنے فوجی جوانوں، پولیس جوانوں اور سکیورٹی محافظوں کی شکل میں موجود ہیں اور موجود رہیں گے۔

ترکی کو 10 بڑی اقتصادی طاقتوں کی صف میں شامل کرنے کے ہدف کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح روزگار میں اضافہ کر کے اپنی ملت کی آمدنی کو بڑھانا اور اس کے بعد درجہ بہ درجہ اپنے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے اثرات میں کمی کے ساتھ عالمی تجارت میں تبدیلیوں پر نگاہ ڈالی جائے تو ترقی یافتہ ممالک کا ایک بڑا حصہ جدول کے منفی حصے میں دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن ترقی پذیر ممالک کی اکثریت جن میں ترکی سرفہرست ممالک میں شامل ہے، جدول کے مثبت حصے میں دکھائی دے رہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کی شرح کا 30 ملین کی حد تک پہنچنا ظاہر کر تا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے ہمارے زیرِ عمل، سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور سرپلس پر مبنی، حکمت عملی کارگر ثابت ہو رہی ہے۔ ہم کسی صورت اس راستے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھیں گے

پچھلا پڑھیں

ستمبر 2021 کے بعد پہلی دفعہ پاکستان میں 1 دن کے اندر 2 ہزار سے زائد کیسیز رپورٹ

اگلا پڑھیں

ترک ہر جیٹ لائٹ اٹیک جیٹ ہوائی جہاز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا فیصلہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے