turky-urdu-logo

ترکیہ کا اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں فوری جنگ بندی اور غزہ کے لیے امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کا مطالبہ

غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں ابھرتی ہوئی صورتحال “غیر معمولی” اور “انتہائی خطرناک” ہے، بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں ترکیہ کے وفد نے پیر کے روز فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کے بلا روک ٹوک  فراہمی کا مطالبہ کیا۔

نائب وزیر خارجہ احمد یلدز نے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی پالیسیوں اور طرز عمل کے قانونی نتائج پر مشاورتی کارروائی میں ترکیہ کے زبانی بیانات پیش کیے، جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے دی ہیگ میں عوامی سماعت کے دوران کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران حرم شریف میں مسلمانوں کی نمازوں کو محدود کرنے کے منصوبوں کے حوالے سے رپورٹس دیکھنا تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اسرائیلی وزراء کی طرف سے “اشتعال انگیز بیان بازی” بھی تشویشناک ہے۔

مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے انقرہ کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے یلدز نے کہا کہ ترکیہ کو اسرائیل کی یکطرفہ پالیسیوں اور طرز عمل پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے ابھرنے والی صورتحال “ایک بار پھر ثابت کرتی ہے” کہ غزہ تنازعہ کی بنیادی وجہ کو حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

فلسطینیوں کے مصائب کے بارے میں، یلدیز نے کہا کہ کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی وجہ سے قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام “تباہ” کے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کی طرف سے تمام یکطرفہ اقدامات جن کا مقصد مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنا ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

Read Previous

ترکیہ کا لڑاکا طیارہ KAAN منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس

Read Next

ترک ڈرون Bayraktar TB2

Leave a Reply