
بین الاقوامی صدارتی یاٹ ریس، جو ترکیہ کی سب سے باوقار سمندری کھیلوں کی تنظیموں میں سے ایک ہے، 25 سے 30 جولائی کے درمیان جمہوریہ ترکیہ کی صدارت کے زیر اہتمام چلائی جائے گی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے، استنبول آف شور یاٹ کلب کے سربراہ نے کہا کہ ہم بین الاقوامی لحاظ سے بھی ایک انتہائی معزز اور باوقار مقام پر ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ تقریب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ریس کا پہلا حصہ ترکیہ کے ایجین صوبے میں 25 سے 30 جولائی کے درمیان منعقد ہوگا اور دوسرا حصہ 29 اکتوبر کو استنبول باسفورس می ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ریس میں تقریباً 50 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 12 سے 14 مختلف ممالک کے 400 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔