turky-urdu-logo

دس سال بعد ترکیہ اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات استوار

مصر اور ترکیہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفیر مقرر کر دیے۔

ترکیہ نے صالح متلو سین کو قاہرہ میں جبکہ مصر نے عمرو الحمامی کو انقرہ میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

دونوں سفیر جلد ہی اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لانا ہے۔

حالات میں کشیدگی:

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 2013 میں اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب عبد الفتاح السیسی نے منظم بغاوت کے ذریعے منتخب مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو برطرف کر دیا تھا اور پھر مرسی کی جماعت کے خلاف اخوان المسلمین کے خلاف ریاستی سطح پر آپریشن کا آغاز ہوا تھا۔
رجب طیب ایردوان نے ان اقدامات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مصر سے تمام روابط کو ختم کر دیا تھا۔

دونوں ممالک نے اس کے فوراً بعد ہی اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔

Read Previous

مسافروں کی واپسی ،استنبول ہوائی اڈے کا نیا ریکارڈ

Read Next

آزادی اظہار کے نام پر قرآن کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply