
ترکیہ کے دنیا سے رابطہ کرنے والے استنبول ایئرپورٹ نے عیدالاضحیٰ کی 9 روزہ تعطیلات کے آخری دن اپنی پروازوں کے ذریعے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ دیا۔
استنبول ایئرپورٹ آپریٹر آئی جی اے کے بیان کے مطابق 2 جولائی بروز اتوار 1642 پروازوں کے ذریعے 2 لاکھ 95 ہزار 961 مسافروں نے اس ہوائی اڈے کا استعمال کیا۔
ان اعداد و شمار کے ساتھ اپنے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد تک پہنچنے کے بعد، استنبول ایئرپورٹ "مسافروں کی یومیہ تعداد” کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہا۔
23 اپریل کو عید الفطر کے آخری دن استنبول ایئرپورٹ نے 1548 یومیہ پروازوں اور 244,709 مسافروں کے ساتھ سال کا پہلا ریکارڈ توڑا تھا۔