TurkiyaLogo-159

ترکی خلائی میدان میں لانچ سسٹم اور سیٹلائٹ سسٹم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ،صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم خلا کے میدان میں لانچ سسٹم اور سیٹلائٹ سسٹم دونوں تیار کرنے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

استنبول میری ٹائم شپ یارڈ میں ٹیسٹ اور ٹریننگ سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم نے اپنی دفاعی صنعت کے اہم منصوبوں میں یکے بعد دیگرے اہم پیش رفت کا تجربہ کر کے 2022 کی اچھی شروعات کی ہے اور ترکی اپنی دفاعی صنعت کی بدولت ایک ایسا ملک بن چکا ہے جو اپنے خطے میں کھیلے جانے والے گھناؤنے کھیلوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے ایسے منصوبوں پر عمل کیا ہے جو ہماری بحریہ کو مضبوط بنائیں گے ہمارے ملک کا پہلا انٹیلی جنس جہازقومی انجینئرنگ کی صلاحیتوں کی نتیجے ہی میں تعمیر کیا گیا ہےدنیا کی بہت کم انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس ایسے جہاز موجود ہیں جیسے ترکی نے تیارکئےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اس ادارے کا اگلا ہدف سیٹلائٹ سسٹم کے ذریعے خلا میں اپنی جگہ بنانے کےسب سے مؤثر طریقے کو استعمال کرنا ہے ۔

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان: غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا فیصلہ

Read Next

پاکستان:اقوام متحدہ کے ادارہ جنیوا سٹڈی پروگرام نےداخلوں کا اعلان کردیا

Leave a Reply