ozIstanbul

پاکستان:اقوام متحدہ کے ادارہ جنیوا سٹڈی پروگرام نےداخلوں کا اعلان کردیا

جنیوا (عاطف قیوم) اقوام متحدہ کے ادارہ جنیوا سٹڈی پروگرام نےداخلوں کا اعلان کردیا۔

شرائط پورا اترنے والے پاکستانی طلبہ و طالبات اس پروگرام میں داخلوں کے لئے جنیوا سٹڈی پروگرام کو مارچ 11 سے پہلے اپنی درخواستیں مع کوائف بھیجنا ہوں گی۔

اگر آپ کی عمر 22 سے 32 سال کے درمیان ہے اور آپ کسی یونیورسٹی کے ماسٹر ڈگری، پوسٹ گریجویٹ ڈگری، یا ڈاکٹریٹ پروگرام میں داخل ہیں تو آپ اقوام متحدہ جنیوا کے گریجویٹ اسٹڈی پروگرام (GSP) کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

واضح رہے کہ ادارہ کےجوبلی 60 واں گریجویٹ اسٹڈی پروگرام پیر، 4 جولائی سے جمعہ، 15 جولائی 2022 تک جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے اقوام متحدہ سنٹرپلائس ڈی نیشنز میں منعقد ہوگا۔

پروگرام اقوام متحدہ اور جنیوا میں مقیم دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے لیکچرز پر مشتمل ہوگا۔

اداروں کے دورے، اور ناظمین کی رہنمائی میں گروپس میں روزانہ کام اور ورک شیٹ بیسٹ تیاری سمیت ریسرچ کے عمل سے گزارا جائے گاواضح رہے کہ
2022 میں گریجویٹ اسٹڈی پروگرام کا تھیم “عالمی ہنگامہ خیزی کے درمیان SDGs کا نفاذ اور ہماری ذمہ داریاں ہو گا

پچھلا پڑھیں

ترکی خلائی میدان میں لانچ سسٹم اور سیٹلائٹ سسٹم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ،صدر ایردوان

اگلا پڑھیں

کسی انسانی المیہ سے بچنے کیلئے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے