
نسٹیٹیوٹ آف ٹرکش اسٹڈیز (ادارہ ترک شناسی) کی جانب سے آن لائن ٹرکش سرٹیفکیٹ کورس کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ موجوہ صورتحال کے پیش نظر جہاں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے انسٹی ٹیوٹ آف ترکولوجی اسٹڈیز کی جانب سے یہ اقدام نہایت ہی خوش آئند قرار دیا گیا جس کا اعلان ادارے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر کیا گیا۔ ادارے کی جانب سے فلحال کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا البتہ انہوں نے صارفین نے رائے کا اظہار کرنے کا کہا ہے۔
ادارہ ترک شناسی (انسٹی ٹیوٹ آف ترکولوجی اسٹڈیز) کا مقصد پاکستان میں ترک زبانیں ، ثقافت ، ادب اور تاریخ کو فروغ دینا ہے۔