turky-urdu-logo

عربوں اور ترکوں کے درمیان ثقافتی وابستگی خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے: امیر قطر

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ عربوں اور ترکوں کے درمیان موجود مشترکہ ثقافتی ورثہ خطے کے استحکام اور ترقی کے لئے تعمیری تعاون کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

دارالحکومت دوحہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد شیخ تمیم  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

عربوں اور ترکوں کے درمیان موجود مشترکہ ثقافتی ورثہ کے ساتھ ساتھ جغرافیائی قربت خطے کے استحکام اور ترقی کے لئے تعمیری تعاون قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔  جبکہ اس کا انسان پروری پر بھی مثبت اثر ہو گا۔

ترک صدر اردوان ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کی سہ پہر دوحہ پہنچے ترک صدر اور قطری امیر نے پرل پیلس میں  ملاقات کی جس میں “دو دوست اور برادر ممالک کے مابین باہمی تعلقات” پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  علاوہ ازیں ، دونوں ملکوں کے درمیان ہر شعبے میں تعلقات کے فروغ بالخصوص،معاشی،تجارتی،سرمایہ کاری،توانائی اور دفاع میں مشترکہ مفادات کو ترجیح دینے کا اظہار کیا گیا۔ یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی  جبکہ پریس کا داخلہ ممنوع تھا۔

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد یہ اردوان کا پہلا بیرون ملک دورہ تھا۔

Read Previous

استنبول ،گالاٹا ٹاور میوزیم میں تبدیل

Read Next

ادارہ ترک شناسی کی جانب سے آن لائن ٹرکش سرٹیفکیٹ کورسز کا آغاز

Leave a Reply