turky-urdu-logo

ترکی واٹس ایپ کے نئے اصولوں پر نظر ثانی کرئے گا

ترکی کے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن  اتھارٹی  ( کے وی کے کے) کا کہنا ہے کہ   واٹس ایپ کے نئے ڈیٹا شیرینگ قواعد  پر تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکی میسنجر ایپلی کیشن واٹس ایپ نے   اپنی شرائط میں تبدیلی  کی ہے جس سے عام لوگوں کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا ہے۔

نئی شرائط کے مطابق   واٹس ایپ  اپنے  صارفین کا ڈیٹا  فیس  بک کے ساتھ شئیر کرئے گا۔

ترکی کی ایک اور  نگران تنظیم مسابقتی اتھارٹی نے فیس بک اور واٹس ایپ پر تحقیقات  کی اور واٹس ایپ کے ملک میں ڈیٹا اکھٹے کرنے کے نئے قواعد  معطل کر دیئے۔

ترکی کی میڈیا ایجنسی کے ذریعہ حاصل کردہ معلومات کے مطابق (کے وی کے کے) کی تحقیقات ذاتی اعداد و شمار کی مدد سے قانون سازی کی عام دفعات کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

 ترکی اتھارٹی  کے اکھٹا کیے گئے ڈیٹا سے پروسیسنگ کی شرائط، بیرون ملک  ڈیٹا  کی منتقلی اور دیگر  بنیادی اصولوں  جیسے معاملات  پر نظر ثانی کرے گا۔

ایک بیان کے مطابق  ترکی  کے واچ ڈاگ 8 فروری کو تمام مناسب  قواعد و ضوابط کا جائزہ لیں گے۔

Read Previous

یونان مشرقی بحیرہ روم میں تصادم کی راہ نہ اپنائے، صدر ایردوان

Read Next

ترک وزیر خارجہ کی پاکستان میں مصروفیات جاری

Leave a Reply