turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ کی پاکستان میں مصروفیات جاری

ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں۔

اسلام آباد میں مصروفیات کے دوران سب سے پہلے پاکستان کے صدر عارف علوی نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر علوی نے جناح ہال میں منعقدہ تقریب میں چاوش اولو کو نشانِ "ہلالِ پاکستان” پیش کیا۔

مذاکرات سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے جاری کردہ  بیان میں وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ ” میں نے صدر علوی کو  صدر ایردوان کی طرف سے نیک تمناوں سے آگاہ کیا۔ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ہم اپنے بہترین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ نشانِ ہلالِ پاکستان میرے لئے باعث فخر اعزاز ہے۔ترکی۔ پاکستان بھائی چارہ زندہ باد”۔

تعلیم کے شعبے میں بھی یاداشتوں پردستخط کیے گئے پاکستانی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

گزشتہ اڑھائی سال کے دوران یہ ترک وزیر خارجہ کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔

Read Previous

ترکی واٹس ایپ کے نئے اصولوں پر نظر ثانی کرئے گا

Read Next

ترکی:2020 میں 1 لاکھ 20 ہزار سیاحوں نے کیپاڈوکیا کی سیر کی

Leave a Reply