
سال 2020 میں 1 لاکھ 20 ہزا ر سیاحوں نے ترکی کے شہر کیپاڈوکیا کی گرم ہوا کے غبارے کے ذریعےسیر کی۔
کیپاڈوکیا کا شہر اپنی فیری چیمنیز ، لاوے کے پورانے پہاڑ ، وادیاں، زیر زمین شہر، پتھروں میں تراشے گئے گھر اور ہوٹل، گرجا گھر ، چیپل اور عیسائی عقیدہ سے تعلق رکھنے والے تاریخی پتھروں کی وجہ سے مشہور ہے۔
کیپاڈوکیا یو نیسکو کی ورلڈ ہیری ٹیج سائٹ کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث 17 مارچ کو کیپاڈوکیا کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا جسے 23 اگست کو دوبارہ کھول دیا گیا ۔