turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کو ہلال پاکستان سول ایوارڈ دیا گیا

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کو پاکستان کا دوسرا بڑا سول ایوارڈ "ہلال پاکستان” دیا۔ یہ ایوارڈ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر ترک وزیر خارجہ کو اعلیٰ سول ایوارڈ دیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزرا ْ ، سفارتکاروں اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا نے ترکی اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ  نے امن اور استحکام کے لئے کئی اہم فیصلے کئے۔ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل کیا۔

ہلال پاکستان ایوارڈ قومی مفادات، ثقافتی اور سماجی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے یہ ایوارڈ امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن، پاکستان میں جذام کی بیماری کے خلاف جدوجہد کرنے والی جرمن خاتون روتھ فاوٗ، چین کے وزیر خارجہ وینگ یائی اور پاکستان میں چین کے سفیر یاوْ جِنگ کو دیا جا چکا ہے۔

تقریب میں ترک وزیر خارجہ نے ارطغرل غازی کے دو اہم کرداروں کا بھی تعارف کروایا جن میں سے ایک نورالدین سونمیز ہیں جنہوں نے ڈرامے میں بمسی بیرک اور دوسرے ایبرک پیکجن کا تعارف کروایا۔ ایبرک پیکجن نے ارطغرل غازی میں ارتُک بے کا کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر منگل کی رات پاکستان پہنچے۔ وہ یہاں ترکی پاکستان ہائی لیول کوآپریشن کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاملات اور تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کونسل ہے۔

ترک وزیر خارجہ آج وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Read Previous

ترکی:2020 میں 1 لاکھ 20 ہزار سیاحوں نے کیپاڈوکیا کی سیر کی

Read Next

فارمولا1: اسٹریلین اور چائنیز گرینڈ پرکس کورونا وائرس کے باعث ملتوی

Leave a Reply