ترکی کے نائب صدر فواد اوکتے ترک شمالی قبرص پہنچ گئے جہاں وہ نو منتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
فواد اوکتے نے آج ترک شمالی قبرص میں ایک اسپتال کا دورہ کیا جو ترکی کی امداد سے تعمیر کیا گیا ہے۔
100 بستروں کے اس اسپتال کی تعمیر اگست میں شروع ہوئی تھی۔ اسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 6 آپریشن تھیٹر بھی بنائے گئے ہیں۔
فواد اوکتے نے کہا کہ دعا ہے کہ اس اسپتال میں لوگوں کو آنے کی ضرورت نہ پڑے اور وہ صحت مند زندگی گزاریں لیکن اگر بیمار شخص یہاں آتے ہیں تو ان کو علاج کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔
انہوں نے ترک شمالی قبرص کے اپنے بہن اور بھائیوں سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ ترکی ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے شمالی قبرص کے ماراس شہر کو 46 سال بعد دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو سراہا اور کہا راستہ کھلنے سے دونوں ملکوں کے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔
ماراس کا علاقہ گذشتہ 46 سال سے غیر آباد تھا اور صرف ترک فوج کو یہاں رہنے کی اجازت تھی لیکن اب یہ علاقہ عام شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔