
فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر مشورے کے لئے واپس بلا لیا ہے۔ ایلیزے پیلس نے اپنے بیان میں انقرہ سے فرانسیسی سفیر ہروے میگرو کو مشاورت کے لئے واپس بلایا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کا فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے متعلق بیان ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ صدر ایردوان نے کل جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اراکین سے کیرزی میں ایک اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔ وہ اسلام اور مسلمان دشمنی میں بہت آگے بڑھ گئے ہیں۔ صدر ایردوان نے یہ بھی کہا تھا کہ اسلام ددشمنی یورپ کو لے ڈوبے گی۔ اگر یورب اسلام اور مسلمان دشمنی کی بیماری سے باہر نہ آیا تو یورپ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔
صدر ایردوان کے اس بیان کو فرانس کے صدارتی محل نے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
Tags: ترکی اور فرانس