
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین کے مطابق سیکیورٹی گارڈز نے بتایا کہ ایک دینی مدرسے کے باہر خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
مرنے والوں میں زیادہ تعداد مدرسے کے بچوں کی ہے جن کی عمریں 15 سے 26 سال تک ہیں۔ حملے میں 57 افراد زخمی ہوئے۔
طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری سے تردید کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
داعش نے ایک ٹیلی گرام میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
یہ خود کش دھماکہ کابل کے مغربی علاقے میں ہوا جہاں زیادہ تعداد شیعہ ہزارہ کمیونٹی کی ہے۔
2018 میں بھی اس علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
Tags: افغانستان میں دہشت گردی