ترک مقامی طور پر تیار کردہ وڈیو کانفرنسنگ ایپ کا پہلا کامیاب تجربہ دارلحکومت انقرہ میں کر لیا گیا۔ یہ ایپ بین الاقوامی سیکورٹی اور دفاعی تقاریب کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
ایس ای ڈی ای سی کانفرنس 15-17 ستمبر کو ترک دفاعی کمپنی اسیل سان سے وابستہ ترک ٹیکنالوجی کمپنی BITES کی تیار کردہ نئی ایپلی کیشن ایکسپر میٹ کے ذریعے منعقد کی گئی۔
کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں روبرو میٹینگ معطل کر نا پڑی لیکن ایکسپر میٹ ایپ سے شرکا ایک محفوظ پلیٹ فارم پر میٹینگ کے سکتے ہیں۔ جو کہ محفوظ سافٹ ویئر کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔
ترکی کی دفاعی اور سیکورٹی کمپنیوں نے متعد د ممالک کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں اور عالمی منڈی سے بھی رابطہ کیا۔
پچھلے تین دن میں 24 ملکوں کی 254 کمپنیوں نے 700 بار میٹینگ کے لیے اس ایپ کا استعمال کیا ۔
BITES کے جنرل منیجر ، اوور کوسکن نے کہا کہ ان کی کمپنی نے وباء کے دوران مواصلات اور فاصلاتی تعلیم میں اضافے کےپیش نظر یہ اپپ تیار کی۔