
ترک مشہور تاریخی ڈرامہ سریل ارطغرل غازی میں دوگان الپ کا کردار نبھانے والے اداکار جاوید چیتن گونیر کا ترکی اردو کو خصوصی انٹرویو ۔ انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان اپنے مداحوں کے درمیان کیسا محسوس کر رہے ہیں تو جاوید نے کہا کہ پاکستان نے مجھے اتنی محبت اور عزت بحشی یہاں آکر میرے بہت اچھے احساسات ہیں۔
ادکار سے ان کی فیملی لائف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اکیلے رہتے ہیں یعنی کہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میری فیملی کی طرح ہے ترکی اور پاکستان ایک بڑی فیملی کی طرح ہے۔
ترک اداکار کی پاکستان میں میزبانی کرنے والی بزنس میں مسور عباسی نے ترکی اردو کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ ترکی اردو نے ادکار کے دورے کو بہترین انداز میں میڈیا کوریج دی۔
جاوید چیتن گونیر نے ڈرامہ میں ارطغرل کے قریبی دوست کا کردار نبھایا جسے بے حد سراہا گیا۔ پاکستان میں سیریر کے اردو ڈب ورژن کے ساتھ نشر ہونے کے بعد ڈرامے کے کرداروں کو بے پناہ اپنائیت ملی۔
اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔