صدر رجب طیب ایردوان نے حقارت آمیز اور گالی گلوچ پر مبنی شہہ سرخی لگانے والے یونانی اخبار کے چار افسران کے خلاف شکایت درج کروا دی۔
ترک صدر نے اپنے ایڈوکیٹ کی وساطت سے یونانی اخبار دیموکراتیہ کے مالک، مدیرِ اعلی اور ایڈیٹوریل ڈائریکٹر کے بارے میں’’ترک صدر کی تحقیر‘‘ کرنے کے الزام کے ساتھ شکایت درج کرائی ہے۔
شکایت نامے میں لکھا گیا ہے کہ ’’یونانی اخبار کی ہمارے صدرِ محترم کی گستاخی کرنے والے نازیبا الفاظ بداخلاقی کا غلیظ ترین مظہر ہیں، یونانی رائے عامہ کی اس معاملے میں خاموشی اس اخلاقی زوال پذیری کے ایک خاص حلقے تک محدود نہ ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔
شکایت نامے میں مزیر لکھا گیا ہے کہ ’’گالی گلوچ، الفاظ موجود نہ ہونے والے یا پھر کسی مناسب طریقے سے اظہارِخیال سے محروم ایک زبان ہے۔ بد زبانی در اصل اس کے مرتکب کے لیے باعثِ شرم حرکت ہے۔ اس نازیبا حرکت کا ہدف صرف ہمارے صدر نہیں بلکہ مشرقی بحیرہ روم میں ترک قوم کے مفادات کے معاملے میں ترک قوم کے ساتھ نا انصافی بھی ہے۔