turky-urdu-logo

ترکی اور امریکی حکام میں شام کے معاملات پر بات چیت

شام کے معاملات پر ترکی اور امریکی حکام میں بات چیت ہوئی۔ ترک صدارتی ترجمان ابراہیم کالن اور لیبیا کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے جوئل ڈی ریبرن کے درمیان انقرہ کے صدارتی محل میں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں شام کے سرحدی شہر ادلب اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور مہاجرین کا مسئلہ بھی بات چیت میں شامل تھا۔

صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے کہا کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ترکی شام میں تنازعات کو ختم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترکی اور امریکہ نے شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے قانونی کمیٹی کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ملکوں نے کہا کہ اس وقت شام میں نئے انتخابات ضروری ہیں تاکہ مہاجرین کی واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔

ترکی نے شام میں دہشت گرد گروپوں کی سیاسی، معاشی اور فوجی مدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح دہشت گرد دوبارہ منظم ہو جائیں گے۔

Read Previous

ترکی: آج مزید 32 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

ترکش ایئرواسپیس کو بین الاقوامی سطح پر ماحولیات کا ایوارڈ حاصل

Leave a Reply