turky-urdu-logo

ترکش ایئرواسپیس کو بین الاقوامی سطح پر ماحولیات کا ایوارڈ حاصل

ترکش ایئرواسپیس  نے بین الاقوامی سطح پر  ماحولیات کا ایوارڈ  جیت لیا۔

ترکش ایئرو اسپیس کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ   ترک ایئرو اسپیس  انڈسٹریز  ( ٹی اے آئی )  نے اپنے زیرو ویسٹ مینیجمنٹ اور گرین فلیگ لیگ  منصوبے کی وجہ سے  گرین ورلڈ ماحولیات کا  ایوارڈ جیت لیا۔

ترکش ایئرو اسپیس کمپنی اسکے علاوہ مزید 500  ایوارڈ کے مقابلوں میں شامل تھا ۔

ٹی اے آئی نے   سائنس ویسٹ مینجمنٹ کے زمرے میں طلائی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

اس ایوارڈ کا اعلان 23 نومبر کو کیا گیا تھا۔

ایوارزڈز کا اہتمام گرین آرگنایئزیشن ، ایک بین الاقوامی ، آزاد غیر سیاسی ، غیر منافع بخش  گروہ کے ذریعے کیا گیا تھا۔گرین آرگنایئزیشن  دنیا بھر میں ماحول کو بہتر بنانے والے طریقوں  اور اس پر عمل کرنے والے لوگوں کو  ایوارڈ دیتی ہے۔

وزارت صنعت و ٹیکانولوجی    کے زیر اہتمام  ملک کی دفاعی صنعت میں غیر ملکی انحصار کو کم کرنے کے لیے  ٹی اے آئی کو 1973 میں قائم کیا گیا۔

دارالحکومت انقرہ میں واقع یہ کمپنی ترکی میں ایرو اسپیس سسٹم کے ڈیزائن ، ترقی اور تیاری میں ٹیکنالوجی کا مرکز بن چکی ہے۔

Read Previous

ترکی اور امریکی حکام میں شام کے معاملات پر بات چیت

Read Next

پاکستانی بحری فوج کے سربراہ کے لئے ترکش آرمڈ فورسز کے لائن آف میرٹ کا اعزاز

Leave a Reply